تعارف

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں طلبہ و طالبات کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کے لئے الگ الگ ادارے قائم ہیں جن میں حفظ و ناظرہ، تجویدو قراءت، مختلف اسلامی کورسز، درسِ نظامی اور مختلف تخصصات کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کا مختصر تعارف پیشِ خدمت   ہے

    8 دسمبر 1990ء کو امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ  نے کراچی کے علاقے شو مارکیٹ گارڈن میں حفظ و ناظرہ کے ادارے بنام ”مدرسۃ المدینہ“ جبکہ 1994ء میں نیو کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں بوائز کے لئے درسِ نظامی کے ادارے بنام ”جامعۃ المدینہ“ کی بنیاد رکھی اور گرلز کے لئے درسِ نظامی کا آغاز چار سال بعد 1999ء میں بابری چوک گرومندر کراچی میں ہوا نیز دنیا کے مختلف ممالک میں آن لائن حفظ و ناظرہ اور دیگر اسلامک کورسز کا آغاز 12 فروری 2012ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محلہ سوداگراں کراچی سے ہوا۔ آج الحمد للہ! جولائی 2021 ء میں ملک و بیرونِ ملک ان تمام اداروں کی تعداد 6128 ہو چکی ہے۔

    نوٹ

    وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت حکومتِ پاکستان نے مؤرخہ 27 اپریل 2021 ء نوٹیفکیشن نمبر 1-46/2014-NCC/RE کے تحت دعوتِ اسلامی کو وفاقی دینی  تعلیمی بورڈ ”کنزالمدارس“ کی منظوری دی ہے۔

کنز المدارس بورڈ پاکستان کا دائرہ کار

کنزالمدارس بورڈ پاکستان کا دائرہ کار پاکستان سمیت بیرونِ ملک کے دینی تعلیمی اداروں کو بھی محیط ہے۔

سند کی حیثیت

    کنزالمدارس بورڈ پاکستان ہائر ایجوکیشن (HEC) کے نوٹیفکیشن نمبر 1-46/2014-NCC/RE مجریہ بتاریخ 27 اپریل 2021ء کے مطابق کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تحت جاری شدہ الشهادة العالمية في العلوم العربية والإسلامية کی ڈگری ”ایم۔ اے عربی و اسلامیات“ کے مساوی ہو گی۔

کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تعلیمی نظام کی درجہ بندی

کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے تعلیمی نظام کی درجہ بندی

1 المتوسطة/التجويد وتحفيظ القرآن مساوی مڈل (3 سالہ)
2 الشهادة الثانوية العامة مع میٹرک (2 سالہ)
3 الشهادة الثانوية الخاصة مع انٹر میڈیٹ (2سالہ)
4 الشهادة العالية مساوی بی اے (2 سالہ)
5 الشهادة العالمية مساوی یم اے عربی واسلامیات (دو سالہ)
7 تخصصات *** *****

    انتظامی ڈھانچہ (Management structure)

کنز المدارس بورڈ پاکستان کے جملہ امور کی ذمہ دار  ایگزیکٹو کمیٹی ہے

افتا بورڈ

کنز المدارس بورڈ پاکستان کی تمام پالیسیز کی شرعی تفتیش  اور رہنمائی کے لئے   سینئر مفتیانِ کرام پر مشتمل  افتا بورڈ قائم ہے۔

    تعلیمی بورڈ (Education Board)

    ماہرینِ تعلیم (Educationist) پر مشتمل تعلیمی بورڈ قائم ہے جس کا کام کنز المدارس بورڈ پاکستان کے مقاصد کے پیشِ نظر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جامع نصاب تیار کر کے متعلقہ اداروں کو ارسال کرنا، وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہنا اور بدلتے حالات اور تقاضوں کے مطابق مناسب ترامیم و سفارشات مرتب کرنا، حتمی منظوری (Final Approval) کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کرنا۔۔

    امتحانی بورڈ(Examination Board)

    طے شدہ شیڈول اور طریقہ کار کے مطابق امتحانات  لینے اور نتائج جاری کرنے اسی طرح سند اور رزلٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے امتحانی بورڈ قائم ہے۔ امتحانی بورڈ کے تحت درج ذیل درجات کے امتحانات کا سلسلہ ہو گا:

    تحفيظ القرآن

    التجويد والقراءة

    الشهادة الثانوية العامة

    الشهادة الثانوية الخاصة

    الشهادة العالية

    الشهادة العالمية

لیگل ایڈوائزری بورڈ

کنز المدارس بورڈ پاکستان کی پالیسیز کی قانونی اعتبار سے تفتیش کے لئے لیگل ایڈوائزری بورڈ قائم ہے۔

فنانس ڈیپارٹمنٹ

کنز المدارس بورڈ پاکستان  کے تمام مالی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ

الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کنز المدارس بورڈ پاکستان کی اپڈیٹس دینے اور مناسب تشہیر کرنے کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ

کنز المدارس بورڈ پاکستان کی ویب سائٹ اور آن لائن سافٹ وئیر کے نظام کو دیکھنے کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔

ہیڈ آفس

فیضانِ مدینہ، پرانی سبزی منڈی، یونیورسٹی روڈ، کراچی