شعبہ جات

شعبہ جات

  • شعبہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ:
    • اس شعبہ کے تحت تحقیق و ریسرچ کا کام ہو گا۔
  • شعبہ تعلیم/نصاب :
    • تعلیمی بورڈ کاکام کنزالمدارس سے ملحقہ مدارس کے لئے عصری اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جامع نصاب تیار کر کے متعلقہ اداروں کو ارسال کرنا۔
    • وقتا فوقتا جائزہ لیتے رہنا اور بدلتے حالات اور تقاضوں کے مطابق مناسب ترامیم و سفارشات مرتب کرنا
    • حتمی منظوری (Final Approval) کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کرنا
    • شعبہ الحاق : طے شدہ طریقہ کار اور اصول و ضوابط کے مطابق مدارس و جامعات کا کنز المدارس سے الحاق کرنا ، الحاق / سالانہ تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا اس شعبہ کا کام ہے
  • شعبہ امتحان :
    • طے شدہ شیڈول اور طریقہ کار کے مطابق امتحانات لینا ، نتائج جاری کرنا، سند اور رزلٹ کارڈ جاری کرنا وغیرہ اس شعبہ کا کام ہے۔امتحانی بورڈ کے تحت درج ذیل امتحانات کا سلسلہ ہو گا اور کامیابی پر اسناد جاری کی جائیں گی۔
تحفیظ القرآن تجوید و قرات ابتدائیہ و متوسطہ درجہ ثانویہ عامہ
درجہ ثانویہ خاصہ درجہ عالیہ درجہ عالمیہ تخصصات
  • شعبہ معاونت برائے ایکولینسی :
    • کنز المدارس بورڈ کے تحت HEC سے ایکولینسی دلانے والے افراد کا تقرر کیا گیا ہے اب طلبہ کرام کو ایکولینسی لینے کے لیے خود اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔بلکہ کنز المدارس بورڈ کے افراد کی معاونت سے ایکولینسی دلائی جائیگی۔
  • شعبہ فنانس:
    • کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تمام مالی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔
  • آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ :
    • آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کنز المدارس بورڈ کی ویب سائٹ ،ایپلی کیشن، آن لائن سافٹ وئیر کے نظام کو دیکھتا ہے
  • میڈیا ڈیپارٹمنٹ :
    • میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا کام الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کنز المدارس بورڈ کی اپڈیٹس دینا اور مناسب تشہیر کرنا ہے