ضابطہ الحاق (Affiliation Policy)
کنز المدارس بورڈ پاکستان سے کسی بھی دینی ادارے کا الحاق مرکزی آفس سے ہو گا ، جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
- الحاق کے لئے مجوزہ الحاق فارم پر درخواست
- درخواست فارم کی علاقے کے مرکزی جامعۃ المدینہ کے ناظم سے تصدیق
- تصدیق شدہ الحاق فارم کی مجاذ فرد(صوبائی ذمہ دار ) سے توثیق
ضروری وضاحت
- ہر ملحق ادارہ کنز المدارس پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ رجسٹریشن فیس، سالانہ تجدیدی فیس، امتحانی فیس اور دیگر واجبات کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔
- کنز المدارس کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی توثیق کے بعد ہی الحاق / سالانہ تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری ہو گا۔
- غیر قانونی اور غیر اخلاقی سر گرمیوں میں ملوث ادارہ الحاق کا اہل نہ ہو گا/ نہ رہے گا۔
- خواتین کے مدارس بھی کنز المدارس بورڈ پاکستان کے ساتھ الحاق کر سکیں گے۔
- درجات اور فیس کی تفصیل الحاق فارم پر درج ہے۔