ضابطۂ الحاق

کنز المدارس بورڈ پاکستان سے کسی بھی دینی ادارے کا الحاق مرکزی آفس سے ہو گا، جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے

  1. الحاق (Affiliation) کے لئے الحاق فارم پر درخواست دینا ضروری ہے۔
  2. ادارہ (جامعہ /مدرسہ /دارالعلوم) شیخِ محقق عبد الحق محدث دہلوی، علامہ فضل حق خیرآبادی، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری، امام یوسف بن اسماعیل نبہانی  رحمۃُ اللہِ علیہم  کی تصریحات کے مطابق مسلکِ اہلِ سنّت کا  پابند اور اس پر کاربند ہو۔
  3. غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ادارہ الحاق (Affiliation) کا اہل نہ ہو گا/ نہ رہے گا۔
  4. درخواست فارم کی ”کنز المدارس بورڈ پاکستان“ کے صوبائی کوآرڈی نیٹر سے تصدیق کروانا ہو گی۔
  5. ہر ملحق ادارہ کنز المدارس پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ رجسٹریشن فیس، سالانہ تجدیدی فیس، امتحانی فیس اور دیگر واجبات کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔
  6. کنز المدارس بورڈ پاکستان کے ”فنانس ڈیپارٹمنٹ“ کی توثیق کے بعد ہی الحاق/ سالانہ تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
  7. خواتین کے مدارس / جامعات بھی کنز المدارس بورڈ پاکستان کے ساتھ الحاق کر سکتے ہیں۔