مقاصد
(اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے)
- دینی و ملکی مقاصدِ تعلیم کا عکاس اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جامع نصاب کا نفاذ
- انسانیت کی بقا اور فلاح و کامرانی کے لئے اَزْحَد ضروری قرآن و سنت کی تعلیم کا فروغ
- اسلامی عقائد و نظریات کی تعلیم اور اُن کا تحفظ
- زندگی کو اسلام کے بنیادی اصولوں اور اساسی نظریات کے مطابق مرتب کرنے کے لئے فرض علوم کی تفہیم
- پروفیشنل زندگی میں معاون فنی تربیت کا اہتمام
- معاشرتی آداب اور اسلامی تہذیب و تمدن کی ترویج
- تعمیرِ انسانیت و اصلاحِ معاشرہ کے لئے دین و ملت سے مخلص اور جذبۂ خدمت سے معمور صاحبِ کردار افراد کی تیاری
- مدارس میں خالص علمی و تحقیقی ماحول کو پروان چڑھانا
- عالمی معیارِ تعلیم سے مطابقت، جدید طرزِ تدریس کی ترویج اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینا
- سمعی و بصری معاونات (AV Aids) وائٹ بورڈ ، چارٹ، گراف، ملٹی میڈیا، تدریسی وسائل اور جدید تحقیقات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرنا
- Research and Development Department کے قیام سے تحقیقی و تالیفی سرگرمیاں بروئے کار لانا
- Job Placement and Alumni ڈیپارٹمنٹ کا قیام
- علیمی اداروں میں تربیت کے عملی و اطلاقی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کی تعلیمی و فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنا اور وقتاً فوقتاً ریفریشر کورسز (Refresher Courses) کا انعقاد کروانا
- طلبہ و اساتذہ کی نصاب تعلیم، تحقیق و ریسرچ، مطالعہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور جدید تحقیقی جرائد و رسائل کی دستیابی کے لئے جامع لائبریریز (Libraries) کا قیام