گیارہواں مرحلہ

    گیارہواں مرحلہ تصحیح نتیجہ کارڈ/سند اور حصولِ مثنٰی (Correction & Issuance of Duplicate Result Card or Certificate/Degree

نتیجہ کارڈ/سند کی تصحیح (Correction of Result Card or Certificate/Degree)

امیدوار امتحانی نتیجہ کارڈ/سندکی تصحیح کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے جاری کردہ ”درخواست فارم برائے تصحیحِ نتیجہ کارڈ/سند“ کو مکمل پُر کر کے اپنے پرنسپل سے تصدیق کروا کر شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو ارسال کرے اور درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا:

  1. نتیجہ کارڈ/سند کے مندرجات کی تصحیح کے لئے درج ذیل دستاویزات کا منسلک  ہونا ضروری ہے۔
  2. (I) نام اور تاریخِ پیدائش کی درستی کے لئے شناختی کارڈ/میٹرک کی سند/ب فارم/برتھ سرٹیفکیٹ/ایفیڈیوٹ میں سے کسی ایک کی فوٹو کاپی

    (II)ولدیت کی درستی  کے لئے مذکورہ دستاویزات  کے ساتھ والد صاحب کے شناختی کارڈ/اُمیدوار کے ب فارم کی فوٹو کاپی

    نوٹ: اگر کسی طالبِ علم کے والدِ ماجد انتقال فرما چکے ہوں اور مذکورہ دستاویزات دستیاب نہ ہوں تو والدِ مرحوم کی فوتگی کا تصدیق نامہ  فارم کے ساتھ منسلک کرے۔

    (III)انگریزی میں نام/ولدیت کی درستی کے لئے انگریزی دستاویز  منسلک کرنا لازمی ہے۔

    (IV)نتیجہ کارڈ کے دیگر مسائل (مندرجات مٹے ہوئے یا رزلت کارڈ جلا ہوا/پھٹا ہوا/آدھا ضائع شدہ) کی صورت میں اصل نتیجہ کارڈ منسلک  کرنا لازمی ہے۔

    (V)نتیجہ کارڈ/سند کی اصل کاپی

    (VI)بینک میں جمع کروائی گئی فیس کی رسید  کی اصل کاپی

  1. موجودہ نتیجہ کارڈ کی تصحیح سابقہ  نتیجہ کارڈز کی موجودگی اور ان کے صحیح ہونے پر موقوف ہے لہٰذا اگر سابقہ نتیجہ کارڈ میں مندرجات  درست نہیں تو پہلے اس کی تصحیح ضروری ہے۔
  2. ”درخواست فارم برائے تصحیح نتیجہ کارڈ/سند“ شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں بذریعہ ڈاک  ارسال  کرنا ہو گا۔ میل  کردہ تصحیح فارم قابلِ قبول نہیں۔
  3. تصحیح کی تاریخ نتیجہ کارڈ پر درج تاریخِ اجرا کے 30 دن کے اندر دفتر کی غلطی  پر بغیر فیس جبکہ اُمیدوار کی غلطی پر فیس کی وصولی کے بعد تصحیح کی جائے گی۔
  4. ایک ہی نتیجہ کارڈ/سند کے مندرجات  کی ہر مرتبہ کی تصحیح کی فیس ہر مرتبہ جمع کروانا ہو گی۔
  5. شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں تصحیح فارم موصول ہونے کے بعد 10 دن تک تصحیح شدہ نتیجہ کارڈ  جبکہ 21 دن تک تصحیح شدہ سند کا اجرا کیا جائے گا۔

نوٹ: نا مکمل درخواست فارم یا دستاویزات پر عدمِ اطمینان کی وجہ سے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان آپ کی درخواست کو مسترد کر دے گا۔

حصولِ مثنیٰ نتیجہ کارڈ/سند (Issuance of Duplicate Result Card or Certificate)

امیدوار حصولِ مثنی کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے جاری کردہ ”درخواست فارم برائے حصولِ مثنیٰ نتیجہ کارڈ و سند“ کو مکمل پُر کر کے اپنے پرنسپل سے تصدیق کروا کر شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو ارسال کرے اور درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا:

  1. حصولِ مثنیٰ کے لئے درج ذیل دستاویزات کا منسلک ہونا ضروری ہے:
  2.       (I) گمشدگی کے اخباری اشتہار کا اصل تراشہ مقرر کردہ جگہ پر چسپاں کرنا۔

          (II)شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کا منسلک کرنا۔

          (III)بینک میں جمع کروائی گئی فیس کی رسید کی اصل کاپی منسلک کرنا۔

  1. ضمنی/نا کام نتیجہ کی صورت میں مثنیٰ کا اجرا نہ کیا جائے گا۔
  2. حصولِ مثنیٰ فارم مکمل پُر کر کے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں بذریعہ ڈاک ) ارسال کرنا ہو گا۔ میل کردہ تصحیح فارم قابل قبول نہیں ۔
  3. شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں حصولِ مثنیٰ فارم موصول ہونے کے بعد 10 دن تک مثنیٰ نتیجہ کارڈ جبکہ 21 دن تک مثنیٰ سند کا اجرا کیا جائے گا۔

نوٹ: نا مکمل درخواست فارم یا دستاویزات پر عدمِ اطمینان کی وجہ سے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان آپ کی درخواست کو مسترد کر دے گا۔

تصحیح و مثنیٰ کی فیس برائے نتیجہ کارڈ

فیس نتیجہ کارڈزت فیس نتیجہ کارڈز
225 عامہ اول و دوم 100تجوید و قراءت
350 عامہ اول و دوم 275 خاصہ اول و دومر
550 تخصص اول و دوم 450 عالمیہ اول و دوم

تصحیح و مثنیٰ کی فیس برائے سند

فیس سند فیس سند
450 عامہ اول و دوم 200تحفیظ القرآن و تجوید و قراءت
700 عامہ اول و دوم 550 خاصہ اول و دومر
1100 تخصص اول و دوم 950 عالمیہ اول و دوم

نوٹ

: اگر رزلٹ کارڈ یا سند کی تصحیح یا مثنیٰ ارجنٹ مطلوب ہو تو مذکورہ بالا فیس کے ساتھ ساتھ فی رزلٹ کارڈ 100 روپے اور فی سند 300 روپے کنز المدارس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے ہوں گے۔

تصحیح و مثنیٰ کی فیس برائے نتیجہ کارڈز (ارجنٹ)

فیس نتیجہ کارڈز فیس نتیجہ کارڈز
325 عامہ اول و دوم 200تجوید و قراءت
450 عامہ اول و دوم 375 خاصہ اول و دوم
650 تخصص اول و دوم 550 خاصہ اول و دوم

تصحیح و مثنیٰ کی فیس برائے سند (ارجنٹ)

فیس سند فیس سند
750 عامہ اول و دوم 500تحفیظ القرآن و تجوید و قراءت
1000 عامہ اول و دوم 850 خاصہ اول و دومر
1400 تخصص اول و دوم 1200 عالمیہ اول و دوم

اہم اطلاع

تصحیح و حصولِ مثنیٰ کے لئے پُر شدہ فارم شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو بذریعہ ڈاک ارسال کرنا لازمی ہے۔ بذریعہ میل قابلِ قبول نہیں نیز امتحانی ایام میں (امتحانی داخلہ فارم جمع کروانے کی پہلی مقررہ مدت کے بعد) تصحیح کی کسی درخواست پر کاروائی نہیں کی جائے گی۔

ارجنٹ مدت برائے اجراءِ نتیجہ کارڈ/سند (تصحیح/مثنیٰ): تصحیح/مثنیٰ فارم کے مکمل پُر شدہ موصول ہونے کی صورت میں تین دن کے اندر ندر نتیجہ کارڈ/سند جاری کی جائے گی۔

شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان سے رابطہ بصورتِ ڈاک/میل/فون نمبر

تمام جامعات و مدارس کے پرنسپل اپنے ادارے یا جامعہ کے اُس ڈاک کے پتے یا ای میل آئی ڈی یا فون نمبر کے ذریعے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان سے رابطے کے پابند ہوں گے جو ڈاک کا پتا یا ای میل آئی ڈی یا فون نمبر الحاق فارم کے ذریعے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں رجسٹرڈ ہو گا۔