دسواں مرحلہ

    مجازِ ضمنی        (Eligibility for Supplementary)

کس کیفیت میں ضمنی امتحان کتنے پرچوں کا دینا ہے، اس  کی تفصیل درج ذیل ہے:

کیفیتپرچے
سالانہ امتحان میں 1 پرچہ میں نا کام یا غیر حاضر یا 1 پرچہ منسوخ1
سالانہ امتحان میں 2 پرچہ جات میں نا کام یا غیر حاضر یا 2 پرچے منسوخ2
سالانہ امتحان میں 3 یا  3 سے زائد پرچہ جات میں نا کام یا غیر حاضر یا 3  پرچے منسوختمام پرچہ جات

ضمنی امتحان کے اُصول و ضوابط

  1. سالانہ امتحان میں مجازِ ضمنی قرار پانے والے اُمیدوار کو 2 مواقع دئیے جاتے ہیں:
  2.       (I)ضمنی امتحان

          (II)آئندہ سالانہ امتحان عام ازیں کہ داخلہ فارم بھیجے یا نہ بھیجے/امتحان میں شرکت کرے یا نہ کرے اس کا شمار کیا جائے گا۔

  1. کسی بھی درجے کے سالِ اول میں مجازِ ضمنی قرار پانے والا امیدوار سالِ دوم کے امتحانات کے وقت سال دوم کے تمام پرچہ جات کے ساتھ ساتھ سالِ اول کا ضمنی امتحان بھی دے سکتا ہے جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
  2.       (I) سال دوم کے امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ ساتھ سالِ اول کی مجازِ ضمنی کا  داخلہ فارم بھی  ارسال کرنا ہو گا۔

          (II) شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی طرف سے دونوں امتحانی داخلہ فارم قبول  ہونے کی صورت میں سالِ دوم کے ساتھ ساتھ سالِ اول کی مجازِ ضمنی کی رول نمبر سلپ بھی جاری کی جائے گی۔

          (III) نگرانِ مرکزِ امتحان اُمیدواروں کی جوابی کاپیاں چیکنگ مرکز جبکہ ضمنی امتحان دینے والے امیدواروں کی   جوابی کاپیاں شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان  کو ارسال کریں گے۔

  1. اگر کسی امیدوار کی سالِ دوم میں ضمنی ہو تو وہ صرف ضمنی امتحان ہی دے سکتا ہے، اگلے درجے کا امتحان دینے کا مجاز نہ ہو گا۔
  2. کسی بھی درجہ کے سالِ دوم میں تو کامیاب ہوا مگر سالِ اول میں مجازِ ضمنی رہا تو اس کو اضافی دو Chance سالِ دوم کے امتحانات کے بعد دئیے جاتے ہیں۔
  3.       مثال: 2022ء کے سالانہ امتحان میں عامہ اول کاامتحان دیا مگر مجازِ ضمنی رہا اور ضمنی کے موقع پر ضمنی میں شریک نہ ہوا یا شریک تو ہوا لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکا تو 2023ء کے سالانہ امتحان میں عامہ اول مجازِ ضمنی اور عامہ دوم کے تمام پرچہ جات کا امتحان دے سکتا ہے۔ یوں اس نے سالِ اول کی ضمنی کے 2 اضافی استعمال کر لئے۔ اب عامہ دوم میں کامیاب رہا مگر عامہ اول میں پھر مجازِ ضمنی یا نا کام رہا چونکہ  2022ء کے سالانہ میں عامہ اول میں شرکت کی اور مجازِ ضمنی قرار پایا اور پھر ضمنی  میں شریک نہ ہوا یا شریک تو ہوا لیکن کامیابی حاصل نہ کر سکا تو یہ اس کا پہلا تھا پھر 2023ء میں عامہ دوم کے امتحانات کے ساتھ عامہ اول کی ضمنی دی لیکن عامہ دوم کے امتحان میں تو کامیاب ہو گیا لیکن عامہ اول میں پھر نا کام ہوا تو یہ اس کا دوسرا تھا  تو اس اعتبار سے اس کے دو ختم ہو گئے مگر عامہ دوم کے لئے 2023ء میں شرکت کی اور کامیاب قرار پایا۔ اگر مجازِ ضمنی قرار پاتا تو عامہ دوم کے دو ملتے مگر کامیاب ہوا تو یہ دو عامہ اول کے لئے استعمال کر کے عامہ اول کا ضمنی امتحان 2023ء کے ضمنی کے موقع پر اور (2023ء کے ضمنی کے موقع پر شریک نہ ہونے کی صورت میں یا شریک ہو کر کامیاب نہ ہونے کی صورت میں) 2024ء کے سالانہ کے موقع پر ضمنی امتحان دے سکتا ہے۔ نا کام ہونے کی صورت میں عامہ اول و دوم دوبارہ دینا ہو گا۔

  1. ضمنی امتحان کے بعد سالانہ ری چیکنگ کی طرز پر ضمنی ری چیکنگ کا سلسلہ  ہو گا۔
  2. ایسے تمام طلبہ جو ضمنی امتحان میں کسی عذر یا بغیر عذر شرکت نہ کر سکے تو اُن کے لئے کسی نئے امتحان کا انعقاد نہ کیا جائے گا۔

درجات کے اعتبار سے ضمنی امتحانی فیس

متوسطہ+تجوید (Middle + Tajweed)260
عامہ اول و دوم (Matric)460
خاصہ اول و دوم(F.A.)560
عالیہ اول و دوم (B.A.)710
عالمیہ اول و دوم (M.A.)910
تخصص اول و دوم (Specialization)1110