ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

دسواں مرحلہ

دسواں مرحلہ

(الف )تصحیحِ رزلٹ کارڈ/سند اور حصولِ مثنٰی

(Correction & Issuance of Duplicate Result Card or Certificate/Degree)

رزلٹ کارڈ/سند کی تصحیح (Correction of Result Card or Certificate/Degree)

امیدوار امتحانی رزلٹ کارڈ/سندکی تصحیح (Correction) کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کے جاری کردہ ”درخواست فارم برائے تصحیحِ رزلٹ کارڈ/سند“ کو مکمل پُر کر کے اپنے پرنسپل سے تصدیق کروا کر شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کو ارسال کرے اور درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا:

  1. رزلٹ کارڈ/سند کے مندرجات کی تصحیح کے لئے درج ذیل دستاویزات کا منسلک (Attach) ہونا ضروری ہے۔

     (I) نام اور تاریخِ پیدائش کی درستی کے لئے شناختی کارڈ/میٹرک کی سند/ب فارم/برتھ سرٹیفکیٹ/ایفیڈیوٹ میں سے کسی ایک کی فوٹو کاپی

     (II)ولدیت کی درستی (Correction) کے لئے مذکورہ دستاویزات (Documents) کے ساتھ والد صاحب کے شناختی کارڈ/اُمیدوار کے ب فارم کی فوٹو کاپی

نوٹ: اگر کسی طالبِ علم کے والدِ ماجد انتقال فرما چکے ہوں اور مذکورہ دستاویزات دستیاب نہ ہوں تو والدِ مرحوم کی فوتگی کا تصدیق نامہ (Death Certificate) فارم کے ساتھ منسلک کرے۔

     (III)انگریزی میں نام/ولدیت کی درستی کے لئے انگریزی دستاویز (English Document) منسلک (Attach) کرنا لازمی ہے۔

     (IV)رزلٹ کارڈ (Result Card) کے دیگر مسائل (مندرجات مٹے ہوئے یا رزلٹ کارڈ جلا ہوا/پھٹا ہوا/آدھا ضائع شدہ) کی صورت میں اصل نتیجہ (Original Result Card) کارڈ منسلک (Attach) کرنا لازمی (Mandatory) ہے۔

     (V)رزلٹ کارڈ/سند کی اصل کاپی (Original Copy)

     (VI)بینک میں جمع کروائی گئی فیس کی رسید (Deposit Slip) کی اصل کاپی (Original Copy)

  1. موجودہ رزلٹ کارڈ کی تصحیح (Correction) سابقہ (Previous) رزلٹ کارڈز کی موجودگی اور ان کے صحیح ہونے پر موقوف (Depends upon) ہے لہٰذا اگر سابقہ رزلٹ کارڈ میں مندرجات (Contents) درست نہیں تو پہلے اس کی تصحیح ضروری ہے۔
  2. ”درخواست فارم برائے تصحیح رزلٹ کارڈ/سند“ شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ میں بذریعہ ڈاک (Post) ارسال (Send) کرنا ہو گا۔ میل (Mail) کیا گیا تصحیح فارم قابلِ قبول نہیں۔
  3. تصحیح کی تاریخ (رزلٹ کارڈ پر درج تاریخِ اجرا کے 30 دن) کے اندر دفتر کی غلطی (Error) پر بغیر فیس جبکہ اُمیدوار کی غلطی پر فیس کی وصولی کے بعد تصحیح کی جائے گی ۔

نوٹ: دفتر کی غلطی پر بھی درخواست فارم برائے تصحیحِ رزلٹ کارڈ وسند ارسال کرنا ضروری ہوگا۔

  1. ایک ہی رزلٹ کارڈ/سند کے مندرجات (Contents) کی ہر مرتبہ کی تصحیح کی فیس ہر مرتبہ جمع کروانا ہو گی۔
  2. شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ میں تصحیح فارم موصول ہونے کے بعد 10 دن تک تصحیح شدہ رزلٹ کارڈ (Corrected Result Card) جبکہ 21 دن تک تصحیح شدہ سند کا اجرا کیا جائے گا۔

نوٹ: نا مکمل درخواست فارم یا دستاویزات پر عدمِ اطمینان کی وجہ سے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ آپ کی درخواست کو مسترد کر دے گا۔

(ب)حصولِ مثنیٰ رزلٹ کارڈ/سند (Issuance of Duplicate Result Card or Certificate)

امیدوار حصولِ مثنی (Duplicate) کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کے جاری کردہ ”درخواست فارم برائے حصولِ مثنیٰ رزلٹ کارڈ و سند“ کو مکمل پُر کر کے اپنے پرنسپل سے تصدیق کروا کر شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کو ارسال کرے اور درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا:

  1. حصولِ مثنیٰ کے لئے درج ذیل دستاویزات کا منسلک (Attach) ہونا ضروری ہے:

     (I) گمشدگی کے اخباری اشتہار (News of the Disappearance) کا اصل تراشہ (Clip) مقرر کردہ جگہ پر چسپاں کرنا۔

     (II)شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کا منسلک (Attach) کرنا۔

     (III)بینک میں جمع کروائی گئی فیس کی رسید (Deposit Slip) کی اصل کاپی منسلک کرنا۔

  1. ضمنی/نا کام نتیجہ کی صورت میں مثنیٰ (Duplicate) کا اجرا نہ کیا جائے گا۔
  2. حصولِ مثنیٰ فارم مکمل پُر کر کے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ میں بذریعہ ڈاک (Post) ارسال (Send) کرنا ہو گا۔ میل (Mail) کیا گیا حصول ِمثنی فارم قابل قبول نہیں۔
  3. شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ میں حصولِ مثنیٰ فارم موصول ہونے کے بعد 10 دن تک مثنیٰ رزلٹ کارڈ (Duplicate Result Card) جبکہ 21 دن تک مثنیٰ سند کا اجرا کیا جائے گا۔

نوٹ: نا مکمل درخواست فارم یا دستاویزات پر عدمِ اطمینان کی وجہ سے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ آپ کی درخواست کو مسترد کر دے گا۔

(ج)تصحیح و مثنیٰ کی فیس برائے رزلٹ کارڈ

 

 

 

 

 

 

اہم اطلاع

تصحیح و حصولِ مثنیٰ کے لئے پُر شدہ فارم شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کو بذریعہ کورئیر سرورس ارسال کرنا لازمی ہے۔ بذریعہ ای میل قابلِ قبول نہیں نیز امتحانی ایام میں (امتحانی داخلہ فارم جمع کروانے کی پہلی مقررہ مدت کے بعد) تصحیح کی کسی درخواست پر کاروائی نہیں کی جائے گی۔

ارجنٹ مدت برائے اجراءِ رزلٹ کارڈ/سند (تصحیح/مثنیٰ): تصحیح/مثنیٰ فارم کے مکمل پُر شدہ موصول ہونے کی صورت میں تین ورکنگ ایام کے اندر رزلٹ کارڈ/سند جاری کی جائے گی۔

شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ سے رابطہ بصورتِ ڈاک/میل/فون نمبر

تمام اداروں  کے پرنسپل اپنے ادارے  کے اُس ڈاک کے پتے (Postal Address) یا ای میل آئی ڈی (E-mail ID) یا فون نمبر کے ذریعے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ سے رابطے کے پابند ہوں گے جو ڈاک کا پتا (Postal Address) یا ای میل آئی ڈی (E-mail ID) یا فون نمبر الحاق فارم کے ذریعے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ میں رجسٹرڈ ہو گا۔