ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

آٹھواں مرحلہ

آٹھواں مرحلہ

تفتیشِ ثانی (Re-Checking)

  1. تفتیشِ ثانی (Re-Checking) کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کی جانب سے جاری شدہ درخواست فارم برائے ری چیکنگ پُر کرکے پرنسپل کی تصدیق کے ساتھ شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کو ارسال کرنا ضروری ہے۔
  2. درخواست فارم برائے ری چیکنگ پر اگر رول نمبر/درجہ / مضمون کا غلط اندراج کیا گیا تو ایسی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔
  3. ری چیکنگ بعض یا تمام (Some or All) مضامین کی کروائی جا سکتی ہے۔
  4. تمام درجات کے لئے ری چیکنگ فیس فی پرچہ  300 روپے ہے۔
  5. مقررہ تاریخ کے بعد آنے والی درخواست پر ری چیکنگ نہیں کی جائے گی۔
  6. ری چیکنگ سے مُراد Re-Counting ہے، نہ کہ پورا پیپر دوبارہ سے چیک کرنا۔
  7. اگر جوابی کاپی پر کوئی سوال چیک ہونے سے رہ گیا ہو تو نشاندہی ہونے پر اس کی چیکنگ کروائی جائے گی۔
  8. ری چیکنگ میں بھی رعایتی نمبر (Grace Marks) دینے کے وہی اُصول و ضوابط (Terms & Conditions) ہیں جو سالانہ میں ہیں۔
  9. درخواست فارم برائے ری چیکنگ بذریعہ میل ارسال کرنا ضروری ہے۔

نوٹ :’’درخواست فارم برائے ری چیکنگ ‘‘  کنز المدارس بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے درج ذیل لنک کے ذریعے اس کو ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Link : https://kanz-ul-madaris.org/page-downloads