ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

نواں مرحلہ

نواں مرحلہ

رزلٹ کارڈ و سند کا اجرا (Issuance of Result Card & Certificate/Degree)

  1. ری چیکنگ کے بعد رزلٹ کارڈ اور اسناد کا اجرا کیا جاتا ہے۔
  2. شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ ارسال (Post) کردہ سالانہ (Annual) رزلٹ کارڈ و اسناد کی تعداد درجات وائز (Class wise) لفافے (Envelope) کے باہر درج کرتاہے۔
  • پرنسپل اس بات کے پابند ہیں کہ رزلٹ کارڈ و اسناد موصول (Receive) ہونے پر رزلٹ کارڈ و اسناد کی تعداد کو ادارے میں موجود طلبہ/طالبات کی تعداد سے مطابقت کر لیں،پھر غیر موصول شدہ (Un-Received) رزلٹ کارڈز و اسناد کی بروقت شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کو اطلاع (Inform) کر دیں۔مطلع کرنے کا وقت 2 ہفتے ہے یعنی رزلٹ کارڈ/اسناد کی ارسال کردہ تاریخ سے 2 ہفتے کے اندر اندر مطلع کرنے کی صورت میں شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ غیر موصول رزلٹ کارڈ/اسناد جاری کر دے گا۔
  1. مذکورہ مدت (Duration) کے بعد مطلع کرنے کی صورت میں پرنسپل جواب دہ (Responsible) ہے ۔اس صورت میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حصولِ مثنیٰ (Duplicate) کی ترکیب بنانی ہو گی۔

نوٹ

اگر کسی کو ارجنٹ رزلٹ کارڈ یا سند مطلوب ہو توطے شدہ فیس کنز المدراس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا کر  بینک رسید (Deposit Slip) کے ساتھ اپنی مصدقہ درخواست شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کو میل کیجئے۔ تین  ورکنگ ایام میں رزلٹ کارڈ یا سند جاری کر دی جائے گی۔