ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

نصاب اور امتحانات کے اہم امور پر میٹنگ

مورخہ 5 اکتوبر 2022ء کو صدر کنز المدارس بورڈ مولاناحاجی جنید مدنی کی سربراہی میں" مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد" میں تعلیمی بورڈ آف کنزالمدارس کی میٹنگ ہوئی جس میں HODتعلیمی بورڈ استاذ الحدیث علامہ گل رضا عطاری مدنی ، کنٹرولر امتحانات استاذ الحدیث مولانا اسماعیل عطاری مدنی اور دیگر معزز ممبران تعلیمی بورڈ نے شرکت فرمائی ۔میٹنگ میں سالانہ امتحانات کے حوالے سے نظام و انتطامات کا از سر نو جائزہ لیا گیا ،میعارِ تعلیم اور نظام امتحانات میں مزید بہتری کے اقدامات پر گفتگو ہوئی ، ملحقہ مدارس و جامعات میں تحقیق و ریسرچ کو رواج دینے ،دینی و دنیاوی مروجہ علوم کے ساتھ ساتھ سکلز بڑھانے کے لئے مختلف ڈپلومہ اور پروگرامز کے اجراء پر مشورے ہوئے ۔نیز کنز المدارس بورڈ ملحقہ مدارس و جامعات میں کمپیوٹر کورسز ، لینگوئج پروگرامز اور کیرئیر ڈویلپمنٹ اور کیرئیر کونسلنگ کے لئے سہولیات مہیا کریگا۔