ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

سالانہ امتحانات 2022

no img
الحمد للّٰہ رب العٰلمین ۔
اللّٰہ پاک جل جلالہ کی رحمت ، نگاہ مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور فیضان امیر اہلسنت دامت برکاتہم سےکنزالمدارس بورڈ پاکستان کے پہلے سالانہ امتحانات 2022ء خوش اسلوبی سے تکمیل کو پہنچے ۔سالانہ امتحان کے لیے523امتحانی مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ان امتحانی مراکز میں امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کی تعداد56238 تھی جبکہ ان طلبہ و طالبات کے امتحانی معاملات کی نگرانی کے لیے امتحانی عملے کی تعداد تقریبا 2000تھی۔جبکہ اس سال تحفیظ القرآن کا امتحان پاس کرنے والے طلبہ وطالبات کی تعداد 8095ہے۔ان شاء اللہ عزوجل اوور سیز طلبہ و طالبات کا امتحانی شیڈول بہت جلد جاری کر دیا جائے گا۔اللّٰہ پاک تمام اراکین و معاونین کو بہترین جزا نصیب فرمائے اور ہمارے طلبہ کرام اور طالبات کو دنیا اور آخرت کے امتحانات میں کامیابی عطا ہو ۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ وسلم کنز المدارس بورڈ کے امتحانات کے دوران آنے والے مہمانان گرامی مفتیان کرام ، علماء کرام ، ایجوکیشنل آفیسرز ، پروفیسر حضرات ، جرنلسٹ حضرات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے اہم افراد کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی بھی کی اور اپنی قیمتی آرا و تجاویز سے بھی نوازا۔
ابو اسید محمد جنید عطاری مدنی عفی عنہ