ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

دسواں مرحلہ

مجازِ ضمنی

(Eligibility for Supplementary)

کس کیفیت میں ضمنی امتحان کتنے پرچوں کا دینا ہے، اس  کی تفصیل درج ذیل ہے:

ضمنی امتحان  کے  اُصول و ضوابط

1.سالانہ امتحان میں مجازِ ضمنی قرار پانے والے اُمیدوار کو 2 مواقع (Chance) دئیے جاتے ہیں:

(I)ضمنی امتحان

(II)آئندہ سالانہ امتحان عام ازیں کہ داخلہ فارم بھیجے یا نہ بھیجے/امتحان میں شرکت کرے یا نہ کرے اس کا Chance شمار کیا جائے گا۔

2.کسی بھی درجے (Class) کے سالِ اول میں مجازِ ضمنی قرار پانے والا امیدوار سالِ دوم کے امتحانات کے وقت سال دوم کے تمام پرچہ جات کے ساتھ ساتھ سالِ اول کا ضمنی امتحان بھی دے سکتا ہے جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

(I)سال دوم کے امتحانی داخلہ فارم کے ساتھ ساتھ سالِ اول کی مجازِ ضمنی کا  داخلہ فارم بھی  ارسال کرنا ہو گا۔

(II) شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی طرف سے دونوں امتحانی داخلہ فارم قبول  ہونے کی صورت میں سالِ دوم کے ساتھ ساتھ سالِ اول کی مجازِ ضمنی کی رول نمبر سلپ (Roll No. Slip) بھی جاری کی جائے گی۔

(III) ایسے امیدواروں کے ایک ہی دن میں دو پرچے لئے جائیں گے۔

3.اگر کسی امیدوار کی سالِ دوم میں ضمنی ہو تو وہ صرف ضمنی امتحان ہی دے سکتا ہے، اگلے درجے (Class) کا امتحان دینے کا مجاز نہ ہو گا۔

4.ضمنی امتحان کے بعد سالانہ ری چیکنگ کی طرز پر ضمنی ری چیکنگ کا سلسلہ  ہو گا۔

5.ایسے تمام طلبہ جو ضمنی امتحان میں کسی عذر (Excuse) یا بغیر عذر (Without Excuse) شرکت نہ کر سکے تو اُن کے لئے کسی نئے امتحان کا انعقاد نہ کیا جائے گا۔

 

درجات کے اعتبار سے ضمنی امتحانی فیس    برائے طلبہ و طالبات