مقررہ چیکنگ مراکز کے لئے نگران چیکنگ مراکز کا تقرر کیا جائے گا اور Head Examiner کی زیرِ نگرانی ماہر اساتذہ سے جوابی کاپیاں چیک کروائی جائیں گی۔ شعبہ سیکریسی (Secrecy) کنزالمدارس بورڈ پاکستان حتمی رزلٹ مرتب کرے گا اور اتھارٹی کی منظوری کے بعد ناظمِ امتحانات قومی پریس میں اس کا اعلان کریں گے، آفیشل ویب سائٹ پر رزلٹ اپ لوڈ کیا جائے گا اور موبائل SMS کے ذریعے بھی رزلٹ معلوم کیا جاسکے گا۔
1.صرف ایک پرچہ میں ناکام طلبہ/طالبات کو رعایتی نمبردئیے جائیں گے۔
2.رعایتی نمبر کل مضامین کے نمبرات کا ایک فیصد (%1) دئیے جائیں گے یعنی فرض کریں کہ درجہ عامہ (Matric) کے کل مضامین کے نمبرات 600 ہیں تو اس کا ایک فیصد (%1) 6 نمبر ہوں گے۔ اسی طرح درجہ تخصص کے کل مضامین کے نمبرات 400 ہیں تو ان کا ایک فیصد (%1) 4 نمبر ہوں گے۔