کنزالمدارس بورڈ کی ڈیجیٹل ایپ لانچ ہو چکی ہے۔اس ایپ کے ذریعے طلبۂ کرام آن لائن رزلٹ دیکھ سکیں گے، سلیبس، ڈیجیٹل لائبریری اور ویڈیو لیکچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اور بورڈ کے نوٹیفیکیشنز اور اپڈیٹس بھی حاصل کریں گے۔
ڈین فیکلٹی ڈاکٹر محمد سرور كا كنزالمدارس بورڈ میں وزٹ
ڈاکٹر محمد سرور ڈین آف فیکلٹی آف ایجوکیشن، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، اسلام آباد نےدعوت اسلامی کے دینی بورڈ کنزالمدارس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا جس میں تمام شعبہ جات کے ذمہ داران نے بریفنگ پیش کی جس پر ڈاکٹر سرور صاحب نے دعوت اسلامی کے کاموں اور وژن کو سراہا اور اپنی قیمتی آراء سے بھی نوازا۔