kanzul madaris board

ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
Latest Updates
كنزالمدارس بورڈ كچھ نيا لا رہا ہے۔انتظار فرمائیے ۔

مقاصد

(اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے)

1.  دینی و ملکی مقاصدِ تعلیم کے عکاس اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جامع نصاب کا نفاذ

2. انسانیت کی بقا اور فلاح و کامرانی کے لئے اَزْحَد ضروری قرآن و سنت کی تعلیم کا فروغ

3.اسلامی عقائد و نظریات کی تعلیم  اور اُن کا تحفظ

4.زندگی کو اسلام کے بنیادی اصولوں اور اساسی نظریات کے مطابق مرتب کرنے کے لئے فرض علوم کی تفہیم

5.پروفیشنل زندگی میں معاون فنی تربیت کا اہتمام

6.معاشرتی آداب اور اسلامی تہذیب و تمدن کی ترویج

7.تعمیرِ انسانیت و اصلاحِ معاشرہ کے لئے دین و ملت سے مخلص اور جذبۂ خدمت سے معمور صاحبِ کردار افراد کی تیاری

8.مدارس میں خالص علمی و تحقیقی ماحول  کو پروان چڑھانا

9.عالمی معیارِ تعلیم سے مطابقت، جدید طرزِ تدریس کی ترویج اور ریسرچ کلچر کو فروغ دینا

10.سمعی و بصری معاونات (AV Aids) وائٹ بورڈ ، چارٹ، گراف، ملٹی میڈیا، تدریسی وسائل اور جدید تحقیقات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کرنا

11.Research and Development Departmentکے قیام سے تحقیقی و تالیفی سرگرمیاں بروئے کار لانا

12.Job Placement Department کے ذریعے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی پرائیویٹ اور سرکاری محکموں میں جاب کی ترکیب کروانا

13.تعلیمی اداروں میں تربیت کے عملی و اطلاقی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کی تعلیمی و فنی تربیت کے مواقع فراہم کرنا اور وقتاً فوقتاً ریفریشر کورسز (Refresher Courses) کا انعقاد کروانا

14.طلبہ و اساتذہ کی نصابِ تعلیم، تحقیق و ریسرچ، مطالعہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے اور جدید تحقیقی جرائد و رسائل کی دستیابی کے لئے جامع لائبریریز (Libraries) کا قیام