(Executive Committee)مجلسِ عاملہ
کنز المدارس بورڈ کے جملہ امور کی ذمہ دار ایگزیکٹو کمیٹی ہے۔
کنز المدارس بورڈ کی تمام پالیسیز کی شرعی تفتیش اور رہنمائی کے لئے سینئر مفتیانِ کرام پر مشتمل افتا بورڈ قائم ہے۔
ماہرینِ تعلیم (Educationist) پر مشتمل تعلیمی بورڈ قائم ہے جس کا کام کنز المدارس بورڈ کے مقاصد کے پیشِ نظر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ جامع نصاب تیار کر کے متعلقہ اداروں کو ارسال کرنا، وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہنا اور بدلتے حالات اور تقاضوں کے مطابق مناسب ترامیم و سفارشات مرتب کرنا، حتمی منظوری (Final Approval) کے لئے ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کرنا۔
طے شدہ شیڈول اور طریقہ کار کے مطابق امتحانات لینے اور نتائج جاری کرنے، اسی طرح سند اور رزلٹ کارڈ جاری کرنے کے لئے امتحانی بورڈ قائم ہے۔ امتحانی بورڈ کے تحت درج ذیل درجات کا امتحان لیا جاتا ہے:
1.تحفيظ القرآن
2.التجويد والقراءة
3.درس نظامی
4.التخصص في الحديث وعلومه
5.التخصص في الفقه الحنفي
6.التخصص في الفقه الحنفي والاقتصاد الإسلامي
7.التخصص في العلوم العربية
8.التخصص في الفنون
9.التخصص في التوقيت
10.فیضانِ شریعت کورس
11.امامت کورس
کنز المدارس بورڈ کی پالیسیز کی قانونی اعتبار سے تفتیش کے لئے لیگل ایڈوائزری بورڈ قائم ہے۔
کنز المدارس بورڈ کے تمام مالی معاملات کی دیکھ بھال کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔
الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کنز المدارس بورڈ کی اپڈیٹس دینے اور مناسب تشہیر کرنے کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔
کنز المدارس بورڈ کی ویب سائٹ اور آن لائن سافٹ وئیر کے نظام کو دیکھنے کے لئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔
درسی اور معاون کتب (شروح و حواشی ) پر نیز نیوز لیٹر، جرائد و رسائل پر کام کرنے کے لیے آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔
مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کی پرائیویٹ اور سرکاری محکموں میں جاب کروانے کے لیے جاب پلیسمنٹ ڈیپارٹمنٹ قائم ہے۔
ملحقہ اداروں اور کنز المدارس بورڈ کے تحت امتحان دینے والے امیدواروں کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے اور مینٹین کرنے کے لیے شعبہ ریکارڈ قائم ہے۔
فیضانِ مدینہ، پرانی سبزی منڈی، یونیورسٹی روڈ، کراچی۔