ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

آٹھواں مرحلہ

تفتیشِ ثانی

(Re-Checking)

1.امیدوار تفتیشِ ثانی (Re-Checking) کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی جانب سے جاری شدہ درخواست فارم برائے ری چیکنگ پُر کرے اور پرنسپل کی تصدیق کے ساتھ شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو ارسال کرے۔

2.ری چیکنگ میں بھی رعایتی نمبر (Grace Marks) دینے کے وہی اُصول و ضوابط (Terms & Conditions) ہیں جو سالانہ میں ہیں۔

3.ری چیکنگ درخواست پر اگر اُمیدوار نے غلط رول نمبر/غلط درجہ لکھ دیا تو درخواست کالعدم ہو جائے گی۔

4.ری چیکنگ بعض یا تمام (Some or All) مضامین کی کروائی جا سکتی ہے۔

5.تمام درجات کے لئے ری چیکنگ فیس فی پرچہ350 روپے ہے۔

6.مقررہ تاریخ کے بعد آنے والی درخواست پر ری چیکنگ نہیں کی جائے گی۔

7.ری چیکنگ سے مُراد Re-Counting ہے، نہ کہ پورا پیپر دوبارہ سے چیک کرنا۔

8.اگر جوابی کاپی پر کوئی سوال چیک ہونے سے رہ گیا ہو تو نشاندہی ہونے پر اس کی چیکنگ کروائی جائے گی۔