ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

تعارف

پیغامِ امیرِ اہلسنت

سنتِ غوثِ اعظم: الجامعۃ الاشرفیہ مبارکپور شریف کے سابق استا د حضرت علامہ مولانا مفتی جلال الدین صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں کہ جب حضور مفتئ اعظم ہند مولانا مصطفیٰ رضا خان رحمۃُ اللہِ علیہ ہمارے یہاں الجامعۃ الاشرفیہ میں تشریف لائے تو ہم سب مرید ہوئے اور سرکار مفتئ اعظم ہند رحمۃُ اللہِ علیہ نے مجھ سے کہا کہ ہمیشہ سنتِ غوثِ اعظم پر عمل کرتے رہنا۔ پھر فرمایا کہ سنتِ غوثِ اعظم ہے: ہمیشہ علمِ دین پڑھتے پڑھاتے رہنا۔اے عاشقانِ رسول! صدیوں سے علومِ دینیہ کی ترویج و اشاعت میں مدارسِ دینیہ کا اہم کردار رہا ہے۔ اس وقت بھی ہزارہا مدارسِ دینیہ دنیا میں خدمتِ علمِ دین کی بہاریں لٹا رہے ہیں۔ دین کی اس عظیم خدمت میں دعوتِ اسلامی بھی اپنا حصہ ملا رہی ہے اور الحمد للہ! نومبر 2021ء تک پاکستان اور اوورسیز میں 6128 دینی تعلیمی ادارے بنام ”جامعۃ المدینہ“ اور ”مدرسۃ المدینہ“ خدمتِ دین کے لئے مصروفِ عمل ہیں جن میں درسِ نظامی، حفظ و ناظرہ، تجوید و قراءت اور مختلف اسلامی کورسز میں 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان مدارسِ دینیہ کے نصابِ تعلیم اور نظامِ امتحانات کو منظم رکھنے کے لئے تعلیمی بورڈ دورِ حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے چنانچہ دعوتِ اسلامی نے جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے نصابِ تعلیم، نظامِ امتحانات اور ہم نصابی سرگرمیوں کی سرپرستی کے لئے ایک بورڈ بنام ”کنز المدارس“ قائم کیا جو وزارتِ تعلیم و فنی تربیت، حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ ہے۔ اس کے مقاصد میں سے ہے کہ اللہ رب العزت کی رضا کے لئے علومِ دینیہ کا فروغ اور دین و معاشرے کے لئے صاحبِ کردار افراد کی تیاری کی جائے۔

دعائے عطار: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیِّیْن، یا رب المصطفیٰ جل جلالہ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ! ہمارے اس پیارے پیارے مبارک شعبے کنز المدارس بورڈ پاکستان کے تمام متعلقین کو دین و دنیا کی برکتیں نصیب فرما۔ الٰہ العالمین! انہیں اخلاص کی نعمت سے مالا مال فرما۔ اے اللہ پاک! ان سے ہمیشہ کے لئے راضی ہو جا، ان کے کام میں برکتیں دے، ہر طرف علمِ دین کی بہاریں ہوں، نورِ علم سے دنیا میں اجالا ہو، سنتوں کے ڈنکے بجتے رہیں۔ یا اللہ پاک! ہمارے یہاں سے بےشمار علمائے کرام فارغ ہو ہو کر دنیا کے گوشے گوشے میں پھیلیں اور نیکی کی دعوت عام کریں۔ سب کی، ان کے ماں باپ کی، ان کی آل اولاد کی بےحساب مغفرت فرما۔ مجھ گنہگاروں کے سردار کے حق میں بھی یہ دعائیں قبول فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم

(13 ربیع الآخر 1443ھ مطابق 19 نومبر 2021ء)

الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک میں طلبہ و طالبات کو زیورِ علم سے آراستہ کرنے کے لئے الگ الگ ادارے قائم ہیں جن میں حفظ و ناظرہ، تجویدو قراءت، مختلف اسلامی کورسز، درسِ نظامی اور مختلف تخصصات کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کا مختصر تعارف پیشِ خدمت ہے:8 دسمبر 1990ء کو امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ  نے کراچی کے علاقے شو مارکیٹ گارڈن میں حفظ و ناظرہ کے ادارے بنام ”مدرسۃ المدینہ“ جبکہ 1994ء میں نیو کراچی کے علاقے گودھرا کالونی میں بوائز کے لئے درسِ نظامی کے ادارے بنام ”جامعۃ المدینہ“ کی بنیاد رکھی اور گرلز کے لئے درسِ نظامی کا آغاز چار سال بعد 1999ء میں بابری چوک گرومندر کراچی میں ہوا نیز دنیا کے مختلف ممالک میں آن لائن حفظ و ناظرہ اور دیگر اسلامک کورسز کا آغاز 12 فروری 2012ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محلہ سوداگراں کراچی سے ہوا۔

:نوٹ

وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت حکومتِ پاکستان نے مؤرخہ 27 اپریل 2021 ء نوٹیفکیشن نمبر 1-46/2014-NCC/RE کے تحت دعوتِ اسلامی کو وفاقی دینی  تعلیمی بورڈ ”کنزالمدارس“ کی منظوری دی ہے۔

ضابطۂ الحاق (Affiliation Policy)

کنز المدارس بورڈ سے کسی بھی دینی ادارے کا الحاق مرکزی آفس سے ہو گا، جس کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

1.الحاق (Affiliation) کے لئے الحاق فارم پر درخواست دینا ضروری ہے۔

2.ادارہ شیخِ محقق عبد الحق محدث دہلوی، علامہ فضل حق خیرآبادی، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری، امام یوسف بن اسماعیل نبہانی  رحمۃُ اللہِ علیہم  کی تصریحات کے مطابق مسلکِ اہلِ سنّت کا  پابند اور اس پر کاربند ہو۔

3.غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ادارہ الحاق (Affiliation) کا اہل نہ ہو گا/ نہ رہے گا۔

4.درخواست فارم کی ”کنز المدارس بورڈ“ کے صوبائی کوآرڈی نیٹر سے تصدیق کروانا ہو گی۔

5.ہر ملحق ادارہ کنز المدارس پاکستان کی طرف سے مقرر کردہ رجسٹریشن فیس، سالانہ تجدیدی فیس، امتحانی فیس اور دیگر واجبات کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔

6.کنز المدارس بورڈ کے ”فنانس ڈیپارٹمنٹ“ کی توثیق کے بعد ہی الحاق/ سالانہ تجدید کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

7.خواتین کے مدارس / جامعات بھی کنز المدارس بورڈ کے ساتھ الحاق کر سکتے ہیں۔

کنز المدارس بورڈ کا دائرہ کار (Scope)

کنزالمدارس بورڈ کا دائرہ کار پاکستان سمیت بیرونِ ملک کے دینی تعلیمی اداروں کو بھی محیط ہے۔

سند کی حیثیت

ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے نوٹیفکیشن نمبر 1-46/2014-NCC/RE مجریہ بتاریخ 27 اپریل 2021ء کے مطابق کنز المدارس بورڈ کے تحت جاری شدہ الشهادة العالمية في العلوم العربية والإسلامية کی ڈگری ”ایم۔ اے عربی و اسلامیات“ کے مساوی ہو گی۔

کنز المدارس بورڈ کے تعلیمی نظام کی درجہ بندی

کنز المدارس بورڈ کے تحت ہونے والے کورسز کی تفصیل