اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
کنزالمدارس بورڈ کی ویب سائٹ پر نصاب برائے سالانہ امتحانات 2025–26 باقاعدہ طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام طلباء، اساتذہ اور ذمہ داران سے گزارش ہے کہ نيا نصاب دیکھنے کے لیے ویب سائٹ کے نصاب سیکشن کا وزٹ کریں۔
-
Apr 2021
الحمدلله وفاقی وزارتِ تعلیم و فنی تربیت حکومتِ پاکستان نے مؤرخہ 27 اپریل 2021ء دعوتِ اسلامی کو وفاقی دینی تعلیمی بورڈ ”کنزالمدارس“ کی منظوری دی
-
Mar 2022
کنزالمدارس بورڈ نے پہلا سالانہ امتحان منعقد کروایا جس ميں شرکت کرنے والوں کی تعداد 58000+ تھی
-
Mar 2023
کنزالمدارس بورڈ نے دوسرا سالانہ امتحان منعقد کروایا جس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 78000+ تھی
-
May 2023
كنزالمدارس بورڈ نے پہلا تقسیم اسناد و انعامات کا اجتماع منعقد کروایا جس میں آل پاکستان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات
کو انعامات پیش کیے گئےطالبات کے انعامات ان کے محارم نے وصول کیے
-
Feb 2024
کنزالمدارس بورڈ نے تيسرا سالانہ امتحان منعقد کروایا جس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 112000+ تھی
-
May 2024
كنزالمدارس بورڈ نے دوسرا سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کا اجتماع اسلام آباد پاک چائنہ کنویشن سینٹرمیں منعقد کروایا جس میں آل پاکستان پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات پیش کیےگئے طالبات کے انعامات ان کے محارم نے وصول کیے
-
Feb 2025
کنزالمدارس بورڈ نے چوتھا سالانہ امتحان منعقد کروایا جس میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 168000+ تھی
-
Sep 2025
كنزالمدارس بورڈ نے تيسرا سالانہ تقسیم اسناد و انعامات کا اجتماع اسلام آباد جناح کنویشن سینٹرمیں منعقد کروایاجس میں سابقہ وزیراعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری ، رکن شوریٰ و نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ، رکن شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید مدنی و دیگر مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے بیان کیا اور سال 2025 کے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلباء اور طالبات کے محارم میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
-
Nov 2025
كنزالمدارس بورڈ،ايجوكيشن كونسل دعوتِ اسلامی کے تحت، جامعہ الازہر قاہرہ، مصر — جو دنیا کے قدیم اور معتبر اسلامی تعلیمی مراکز میں سے ایک ہے — کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔یہ سنگِ میل عالمی تعلیمی روابط کو مضبوط کرنے اور ایسے معیاری نظامِ تعلیم کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے جو جدید علم کو اسلامی اقدار کے ساتھ جوڑتا ہے۔