ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

نواں مرحلہ

نتیجہ کارڈ و سند کا اجرا

(Issuance of Result Card & Certificate/Degree)

ری چیکنگ کے بعد نتیجہ کارڈ اور اسناد کا اجرا کیا جاتا ہے۔ شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان ارسال (Post) کردہ سالانہ (Annual) نتیجہ کارڈ  و اسناد کی تعداد درجات وائز (Class wise) لفافے (Envelope) کے باہر درج کرتاہے، پرنسپل اس بات کے پابند ہیں کہ نتیجہ کارڈ و اسناد موصول (Receive) ہونے پر لفافے کے باہر درج تعداد کو لفافے میں موجود نتیجہ کارڈز و اسناد کی تعداد سے مطابقت (Comparison) کر لیں، نیز اس تعداد کو جامعہ/مدرسہ میں موجود طلبہ/طالبات کی تعداد سے بھی مطابقت کر لیں اور پھر غیر موصول شدہ (Un-Received) نتیجہ کارڈز و اسناد کی بروقت شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو اطلاع (Inform) کر دیں۔ مطلع کرنے کا وقت 2 ہفتے ہے یعنی نتیجہ کارڈ/اسناد کی ارسال کردہ تاریخ سے 2 ہفتے کے اندر اندر مطلع کرنے کی صورت میں شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان غیر موصول نتیجہ کارڈ/اسناد جاری کر دے گا جبکہ مذکورہ مدت (Duration) کے بعد مطلع کرنے کی صورت میں پرنسپل جوابدہ (Responsible) ہے اور اس صورت میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق حصولِ مثنیٰ (Duplicate) کی ترکیب بنانی ہو گی۔

نوٹ:

شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی جانب سے نتیجہ کارڈز و اسناد کے ساتھ ایک ”وصولی فارم برائے نتیجہ کارڈ و سند“ ارسال کیا جاتا ہے۔ پرنسپل اس وصولی فارم پر نتیجہ کارڈ/سند وصول کرنے والے طلبہ/طالبات کے دستخط کروا کر 2 ہفتے کے اندر شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو ارسال کرنے کے پابند ہیں۔ شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ”وصولی فارم برائے نتیجہ کارڈ و سند“ کے علاوہ اور کوئی فارم قابل ِقبول نہیں ہے۔

نوٹ:

اگر کسی کو ارجنٹ نتیجہ کارڈ یا سند مطلوب ہو تو پہلی جمع شدہ فیس میں سے سند/رزلٹ کارڈ کے مقابلے میں جو فیس بنتی ہے وہ فیس واپس کی جائے گی اور امیدوار کے ساتھ ارجنٹ مطلوبہ کام کی فیس سے متعلق نیا معاہدہ کیا جائے گا۔ امیدوار معاہدہ میں طے شدہ فیس کنز المدراس کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروا کر  بینک رسید (Deposit Slip) کے ساتھ اپنی مصدقہ درخواست شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو میل کر دے۔ تین  سے چار Working Days میں نتیجہ کارڈ یا سند جاری کر دی جائے گی۔