سٹی اسٹار پبلک ہائی اسکول کے پرنسپل اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز کے صدر ڈاکٹر طاہر شہزاد نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کی خصوصی دعوت پر کنز المدارس بورڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔مرکزی دفتر آمد پر پروفیسر جاوید اسلم باجوہ (رجسٹرار DMIU و رکن ایجوکیشن کونسل) اور ڈاکٹر عثمان ممتاز (ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ برائے دارالمدینہ و رکن ایجوکیشن کونسل) نے بورڈ کے دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ ان کا شاندار استقبال کیا۔نشست کے دوران معزز مہمان کو ایجوکیشن کونسل (دعوتِ اسلامی) کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں خاص طور پر دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے اسکول سسٹم، کالج نیٹ ورک اور دیگر جاری تعلیمی منصوبوں کو اجاگر کیا گیا۔ بعد ازاں، ڈاکٹر طاہر شہزاد نے کنز المدارس بورڈ کے مختلف آپریشنل شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ادارے کے تعلیمی و انتظامی معیار کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔







