kanzul madaris board

ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
Latest Updates
کنزالمدارس بورڈ کی ڈیجیٹل ایپ لانچ ہو چکی ہے۔اس ایپ کے ذریعے طلبۂ کرام آن لائن رزلٹ دیکھ سکیں گے، سلیبس، ڈیجیٹل لائبریری اور ویڈیو لیکچرز تک رسائی حاصل کر سکیں گے، اور بورڈ کے نوٹیفیکیشنز اور اپڈیٹس بھی حاصل کریں گے۔

ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور نصابی کمیٹی  کی اہم میٹنگ

کنز المدارس بورڈ کے مرکزی دفتر میں ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ (R&D) اور نصابی کمیٹی  کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مولانا محمد جنید  عطاری مدنی (صدر کنز المدارس بورڈ و رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ، دعوتِ اسلامی) اور محمد گل رضا مدنی (چیئرمین تعلیمی و نصاب بورڈ) نے خصوصی شرکت کی۔دورانیے کے دوران دونوں محکموں کی مجموعی کارکردگی اور آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے انتظامی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، تعلیمی معیار کو بلندیوں تک پہنچانے اور جاری تحقیقی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے مفید اور سٹرٹیجک تجاویز کا تبادلہ کیا۔ اجلاس کے اختتام پر تنظیمی و تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔