کنز المدارس انٹرنیشنل بورڈ کے زیرِ اہتمام جناح کنونشن سینٹر، اسلام آباد میں منعقدہ میلاد اجتماع و ایوارڈز تقسیم تقریب 2026 میں جشنِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے علمی و روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مختلف تعلیمی و مہارتی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزازات سے نوازا گیا۔