ہیلپ اینڈ سپورٹ
رابطہ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمِ

نصاب اور امتحانات کے اہم امور پر میٹنگ

30 جمادی الاولیٰ1443ہجری بمطابق4 جنوری 2022 بروز منگل فیضان مدینہ فیصل آباد میںکنزالمدارس بورڈ پاکستان کےتعلیمی اور امتحانی بورڈ کی میٹنگ ہوئی۔جس میں صدر کنزالمدارس بورڈ و رکن شوریٰ حاجی جنید مدنی عطاری نے شرکت فرمائی ۔میٹنگ میں سابقہ امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کیےگئے۔نیز كليةالشریعہ (چار سالہ ڈگری پروگرام) پر بریفنگ دی گئی اور بورڈ کے اراکین سے تجاویز لی گئیں ۔اس میٹنگ میں کنزالمدارس بورڈ کے ذیلی شعبہ Alumni and job placement کا تفصیلی تعارف، قیام کا مقصد اور مستقبل کے اہداف کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ۔میٹنگ کے شرکاء میں تعلیمی بورڈ کے نگران مولانا گل رضا مدنی ،اراکین میں مولانا عرفان حفیظ مدنی، مولانا اعظم مدنی، مولانا احمد سعید مدنی، مولانا مزمل مدنی، مولانا طیب مدنی ،مولانا ظفر بشیر مدنی، مولاناجواد مدنی جبکہ امتحانی بورڈ کے نگران و کنٹرولر امتحانات مولانا اسماعیل مدنی،اراکین میں غلام الیاس مدنی، قاری لیاقت مدنی ،مولانا شکیل مدنی۔جبکہ کنزالمدارس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر پروفیسر جاوید اسلم باجوہ صاحب بھی شامل تھے ۔