
عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا آغاز انٹر نیشنل اسلامک اسکالر شیخ طریقت، امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العالیہ نے کراچی میں ذوالقعدۃ الحرام 1401ھ مطابق ستمبر 1981ء میں اپنے چند رفقا کے ساتھ کیا۔ دعوتِ اسلامی نے کم و بیش 40 سال کے سفر میں سیاست، احتجاج اور ہڑتال وغیرہ سے دُور رہ کر مثبت انداز میں اللہ پاک کے فضل و کرم سے دین کا وہ کام کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ شہر کراچی سے شروع ہونے والی دعوت اسلامی دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا بھر میں جاپہنچی اور آج (2021ء میں ) دعوت اسلامی کا دینی کام 80 سے زائد شعبہ جات کے تحت تقریباً 313 ذیلی شعبوں میں پھیل چکا ہے۔ دعوتِ اسلامی اب تک ہزاروں مساجد بنا چکی ہے اور مزید سلسلہ جاری ہے۔ بچوں اور بچیوں ( Boys & Girls) کو الگ الگ تعلیم قرآن دینے کے لئے مدارس المدینہ اور فروغ علیم دین (عالم وعالمہ کورس کروانے) کے لئے الگ الگ جامعات المدینہ قائم کئے جارہے ہیں۔ لاکھوں حافظ ، قاری، امام ، مبلغ و معلم، عالم اور مفتی تیار کرنے کے ساتھ ساتھ اصلاح امت اور کردار سازی کا پروگرام منفر د اور شاندار انداز میں جاری ہے۔5لاکھ سے زائد مرد و عورت رضا کارانہ ، تقریباً 32 ہزار سے زائد اجیر ( تنخواہ دار اور کروڑوں چاہنے والے دعوتِ اسلامی کےدیئے ہوئے اہم ترین مدنی مقصد ( اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کی تکمیل میں کوشاں نظر آتے ہیں۔ مختلف مقاماتپر دار الافتاء اہل سنت “ قائم ہیں، جہاں دعوتِ اسلامی سے وابستہ مفتیان کرام مسلمانوں کی تحریری، زبانی، موبائل، ای میل،واٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے شرعی راہنمائی کرنے میں مصروف ہیں۔ دعوت اسلامی کے شعبے المدینۃ العلمیہ (Research IslamicCenter) میں تفسیر، حدیث، فقہ ، سیرت اور موٹیویشنل موضوعات (Motivational Topics) اور تنظیمی تربیت پر مشتمل کتب ورسائل لکھے جارہے ہیں، اس ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمہ اللہ علیہ کی کتابوں پر مختلف نوعیت کے کام کرنےکے ساتھ ساتھ امیر اہل سنت دامت بر کاتہم العالیہ کی کتابوں اور رسائل کے لئے مواد وغیرہ کے حصول میں معاونت بھی کی جاتی ہے۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد عمران عطاری