امیدوار امتحانی نتیجہ کارڈ/سندکی تصحیح (Correction) کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے جاری کردہ ”درخواست فارم برائے تصحیحِ نتیجہ کارڈ/سند“ کو مکمل پُر کر کے اپنے پرنسپل سے تصدیق کروا کر شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو ارسال کرے اور درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا:
1.نتیجہ کارڈ/سند کے مندرجات کی تصحیح کے لئے درج ذیل دستاویزات کا منسلک (Attach) ہونا ضروری ہے۔
(I) نام اور تاریخِ پیدائش کی درستی کے لئے شناختی کارڈ/میٹرک کی سند/ب فارم/برتھ سرٹیفکیٹ/ایفیڈیوٹ میں سے کسی ایک کی فوٹو کاپی
(II)ولدیت کی درستی (Correction) کے لئے مذکورہ دستاویزات (Documents) کے ساتھ والد صاحب کے شناختی کارڈ/اُمیدوار کے ب فارم کی فوٹو کاپی
نوٹ: اگر کسی طالبِ علم کے والدِ ماجد انتقال فرما چکے ہوں اور مذکورہ دستاویزات دستیاب نہ ہوں تو والدِ مرحوم کی فوتگی کا تصدیق نامہ (Death Certificate) فارم کے ساتھ منسلک کرے۔
(III)انگریزی میں نام/ولدیت کی درستی کے لئے انگریزی دستاویز (English Document) منسلک (Attach) کرنا لازمی ہے۔
(IV)نتیجہ کارڈ (Result Card) کے دیگر مسائل (مندرجات مٹے ہوئے یا رزلت کارڈ جلا ہوا/پھٹا ہوا/آدھا ضائع شدہ) کی صورت میں اصل نتیجہ (Original Result Card) کارڈ منسلک (Attach) کرنا لازمی (Mandatory) ہے۔
(V)نتیجہ کارڈ/سند کی اصل کاپی (Original Copy)
(VI)بینک میں جمع کروائی گئی فیس کی رسید (Deposit Slip) کی اصل کاپی (Original Copy)
2.موجودہ نتیجہ کارڈ کی تصحیح (Correction) سابقہ (Previous) نتیجہ کارڈز کی موجودگی اور ان کے صحیح ہونے پر موقوف (Depends upon) ہے لہٰذا اگر سابقہ نتیجہ کارڈ میں مندرجات (Contents) درست نہیں تو پہلے اس کی تصحیح ضروری ہے۔
3.”درخواست فارم برائے تصحیح نتیجہ کارڈ/سند“ شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں بذریعہ ڈاک (Post) ارسال (Send) کرنا ہو گا۔ میل (Mail) کردہ تصحیح فارم قابلِ قبول نہیں (Not Acceptable)۔
4.تصحیح کی تاریخ (نتیجہ کارڈ پر درج تاریخِ اجرا کے 30 دن) کے اندر دفتر کی غلطی (Error) پر بغیر فیس جبکہ اُمیدوار کی غلطی پر فیس کی وصولی کے بعد تصحیح کی جائے گی۔
5.ایک ہی نتیجہ کارڈ/سند کے مندرجات (Contents) کی ہر مرتبہ کی تصحیح کی فیس ہر مرتبہ جمع کروانا ہو گی۔
6.شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں تصحیح فارم موصول ہونے کے بعد 10 دن تک تصحیح شدہ نتیجہ کارڈ (Corrected Result Card) جبکہ 21 دن تک تصحیح شدہ سند کا اجرا کیا جائے گا۔
نوٹ: نا مکمل درخواست فارم یا دستاویزات پر عدمِ اطمینان کی وجہ سے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان آپ کی درخواست کو مسترد کر دے گا۔
امیدوار حصولِ مثنی کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے جاری کردہ ”درخواست فارم برائے حصولِ مثنیٰ نتیجہ کارڈ و سند“ کو مکمل پُر کر کے اپنے پرنسپل سے تصدیق کروا کر شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو ارسال کرے اور درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہو گا:
1.حصولِ مثنیٰ کے لئے درج ذیل دستاویزات کا منسلک (Attach) ہونا ضروری ہے:
(I) گمشدگی کے اخباری اشتہار (News of the Disappearance) کا اصل تراشہ (Clip) مقرر کردہ جگہ پر چسپاں کرنا۔
(II)شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کا منسلک (Attach) کرنا۔
(III)بینک میں جمع کروائی گئی فیس کی رسید (Deposit Slip) کی اصل کاپی منسلک کرنا۔
2.ضمنی/نا کام نتیجہ کی صورت میں مثنیٰ (Duplicate) کا اجرا نہ کیا جائے گا۔
3.حصولِ مثنیٰ فارم مکمل پُر کر کے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں بذریعہ ڈاک (Post) ارسال (Send) کرنا ہو گا۔ میل (Mail) کردہ تصحیح فارم قابل قبول نہیں (Not Acceptable)۔
4.شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان میں حصولِ مثنیٰ فارم موصول ہونے کے بعد 10 دن تک مثنیٰ نتیجہ کارڈ (Duplicate Result Card) جبکہ 21 دن تک مثنیٰ سند کا اجرا کیا جائے گا۔
نوٹ: نا مکمل درخواست فارم یا دستاویزات پر عدمِ اطمینان کی وجہ سے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان آپ کی درخواست کو مسترد کر دے گا۔
تصحیح و حصولِ مثنیٰ کے لئے پُر شدہ فارم شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ کو بذریعہ ڈاک ارسال کرنا لازمی ہے۔ بذریعہ میل قابلِ قبول نہیں نیز امتحانی ایام میں (امتحانی داخلہ فارم جمع کروانے کی پہلی مقررہ مدت کے بعد) تصحیح کی کسی درخواست پر کاروائی نہیں کی جائے گی۔ارجنٹ مدت برائے اجراءِ نتیجہ کارڈ/سند (تصحیح/مثنیٰ): تصحیح/مثنیٰ فارم کے مکمل پُر شدہ موصول ہونے کی صورت میں تین دن (3 Working Days) کے اندر ندر نتیجہ کارڈ/سند جاری کی جائے گی۔
تمام جامعات و مدارس کے پرنسپل اپنے ادارے کے اُس ڈاک کے پتے (Postal Address) یا ای میل آئی ڈی (E-mail ID) یا فون نمبر کے ذریعے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ سے رابطے کے پابند ہوں گے جو ڈاک کا پتا (Postal Address) یا ای میل آئی ڈی (E-mail ID) یا فون نمبر الحاق فارم کے ذریعے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ میں رجسٹرڈ ہو گا۔