اس مرحلے میں شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کو وصول ہونے والے امتحانی داخلہ فارمز کے مطابق رول نمبر سلپ جاری کی جاتی ہیں اور رول نمبر سلپ پر طالبِ علم کی تصویرجبکہ طالبات کے دستخط اور امتحان کی ڈیٹ شیٹ درج کی جاتی ہیں اور کورئیر (Courier) سروس کے ذریعے رول نمبر سلپس جامعات/مدارس میں ارسال (Post)کی جاتی ہیں۔رول نمبر سلپ سے متعلقہ اصول و ضوابط درج ذیل ہیں:
1.کسی اُمیدوار کی رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں امتحان شروع ہونے سے دس دن قبل شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے دفتر (Office) میں بذریعہ پرنسپل رابطہ کیجئےبصورتِ دیگر تمام تر ذمہ داری (Responsibility) اُمیدوار پر عائد ہو گی۔
2.اگر رول نمبر سلپ پر نام، ولدیت، تاریخِ پیدائش وغیرہ مندرجات منسلک (Attached) سرکاری دستاویزات (Official Document) یا سابقہ درجے کے نتیجہ کارڈ کے مطابق نہ ہوں یا رول نمبر سلپ (Roll No Slip) پر درجہ یا مرکز امتحان (Exam Center) غلط درج ہو تو اس کی تصحیح(Correction) رول نمبر سلپ ملنے سے پانچ دن کے اندر اندر کروائی جاسکتی ہے،اس کے بعد تصحیح نہیں کی جائے گی۔
3.ہر امیدوار اپنی رول نمبر سلپ (Roll No Slip) کی حفاظت کرنے کا پابند ہے۔ رول نمبر سلپ کے بغیر امتحان دینے کی اجازت (Permission) نہیں ہے۔ رول نمبر سلپ گم (Lost) ہونے کی صورت میں اپنے پرنسپل کے ذریعے تحریری درخواست (Written Application) بھیج کر دوبارہ سے رول نمبر سلپ حاصل کی جا سکتی ہے لیکن جب تک شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان سےدوبارہ رول نمبر سلپ جاری نہ ہو اس وقت تک امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے لہٰذا آزمائش (Inconvenience) سے بچنے کے لئے اپنی رول نمبر سلپ کی خوب حفاظت (Safety) کا اہتمام کیجئے اور اس کی ایک فوٹو کاپی کروا کر اپنے پاس محفوظ کر لیجئے۔
4.جعلی (Fake) رول نمبر سلپ بنانے، استعمال (Use) کرنے یا کسی دوسرے کی رول نمبر سلپ استعمال کرنے کی صورت میں سالانہ و ضمنی امتحان سے نااہل(Ineligible) قرار دیا جائے گا۔