اس مرحلہ میں موصول (Received) ہونے والے تمام امتحانی داخلہ فارم کی جانچ پڑتال (Verification) کی جاتی ہے اصول و ضوابط اور شرائط کے مطابق وصول ہونے والے امتحانی داخلہ فارم کو قبول کر لیا جاتا ہے اور جو فارم اصول و ضوابط اور شرائط کے مطابق نہ ہوں ان کو مسترد (Rejected) کر دیا جاتا ہے اور مسترد امتحانی داخلہ فارم متعلقہ جامعات/مدارس میں ارسال (Post) کر دئیے جاتے ہیں۔ امتحانی داخلہ فارم پر لگائے گئے اعتراضات(Objections) کو دور کرنے کے لئے شعبۃ الامتحانات کنزالمدارس بورڈ پاکستان کی جانب سے مخصوص وقت دیا جائے گا ۔ مقررہ وقت میں اعتراض دورہونے کی صورت میں امتحانی داخلہ فارم قبول کر لیا جائے گا جبکہ تاخیر کی صورت میں امتحان میں شرکت سے روک دیا جائے گا۔